نیشنل انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام 2026 کا باضابطہ آغاز

ndma

این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نیشنل انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام 2026 کا باضابطہ آغاز کردیا گیا،منظور شدہ انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام2026، وفاقی و صوبائی سطح پر نافذ العمل ہوگا۔

خطرے سے دوچار تعمیرات کے جائزہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے ،آڈٹ میں جدید تکنیکی اصولوں پر مبنی طریقہ کار اور ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم ہوں گے۔

شمالی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سردی کی لہر، این ڈی ایم اے کا الرٹ

اس موقع پرچیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیمینار کا مقصد وفاقی و صوبائی اداروں کے مابین مؤثر ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کو فروغ دینا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات میں نقصانات کی وجہ غیر میعاری اور منصوبہ بندی کے بغیر کی گئی تعمیرات ہیں،

آفات کے بعد پیشگی تحفظ اور خطرات کی تشخیص کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، آڈٹ پروگرام پیشگی تیاری،تعمیرات کو محفوظ بنانے اور نقصان کو کم کرنے میں معاون ہو گا۔

شدید سردی، بارشیں اور برفباری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

وفاقی و صوبائی اداروں نے انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام 2026 کے مشترکہ نفاذ کے عزم کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp