قوانین کی خلاف ورزی پر ویزا منسوخ ہو سکتا ہے ، امریکا نے بھارتی طلبہ کو خبردار کر دیا

america

بھارت میں امریکی سفارتخانے نے امریکا میں زیر تعلیم بھارتی طلبہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی آپ کے اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اگر گرفتار کیا گیا یا آپ کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو آپ کا ویزا منسوخ ہو سکتا ہے۔

امریکا میں امیگریشن سے متعلق نئے قوانین نافذ

سفارتخانے نے کہا کہ آپ کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں امریکی ویزا کے لیے نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے، لہٰذا قوانین کی پابندی کریں اور اپنے سفر اور تعلیمی مواقع کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ویزا استحقاق ہے، حق نہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp