دمبولا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 128 رنز بنائے ، پاکستان نے ہدف 17 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 اسکور کئے ، جبکہ صائم ایوب نے 24 اور سلمان آغا نے 16 رنز بنائے۔
بھارت میں کھیلنے کا معاملہ، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا موقف بھی سامنے آ گیا
سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے نے 40 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹاپ اسکورر رہے۔ سری لنکا کے اوپنرز اور مڈل آرڈر بیٹر بری طرح ناکام ہوئے۔ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا۔
پاکستان کی طرف سے ابرار احمد اور سلمان مرزا نے 3 ، 3 جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

