قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا

national savings

قومی بچت سکیموں(national savings) کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے،اطلاق  5 جنوری 2026 سے ہوگا۔

تازہ اعلامیے کے مطابق بعض مقبول اسکیموں پر منافع میں کمی کی گئی ہے جبکہ چند اسکیموں میں سرمایہ کاروں کو قدرے بہتر ریٹرن دیا جائے گا۔

مرکزقومی بچت کا نظام بیٹھ گیا، کروڑوں صارفین پریشان

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) پر منافع کی شرح میں 23 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.08 فیصد سالانہ مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسس پوائنٹس کم کر کے 12.48 فیصد سالانہ کر دیا گیا ہے، جو ان اسکیموں پر انحصار کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ریگولر انکم سرٹیفکیٹس (آر آئی سی) میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے، جہاں منافع کی شرح میں 36 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی شرح 10.56 فیصد سالانہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس پر منافع میں 40 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں اسکیمیں 11 فیصد سالانہ منافع فراہم کریں گی۔

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل

اسلامی بچت اسکیموں میں بھی معمولی رد و بدل کیا گیا ہے۔ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (ایک سالہ) اور سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ پر منافع 9.96 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سالہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر 10.2 فیصد اور پانچ سالہ مدت کے لیے 10.44 فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔

قومی بچت کے مطابق یہ تبدیلیاں مجموعی معاشی حالات اور مارکیٹ رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں، تاکہ سرمایہ کاروں کو متوازن اور پائیدار ریٹرن فراہم کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp