پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ رامشہ کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ہانیہ عامر نے رامشہ کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر چند ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں ایک مشہور گانے پر مزاحیہ انداز میں ایک دوسرے کے سر کو نیچے کی جانب جھکاتی دکھائی دی، ویڈیو کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ سالگرہ مبارک رامشہ۔
نئی دلہن آرام کیلئے ساس یا نند سے اجازت لے، صبا فیصل کا بیان وائرل
View this post on Instagram
اس کے علاوہ ہانیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ اور رامشہ سیڑھیوں پر ہنسی مذاق کرتے ہوئے رقص کرتی نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنی دوست کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے بڑے دل والی لڑکی کو سالگرہ مبارک۔
مزید برآں دونوں کی ایک تصویر بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی، جس میں ہانیہ عامر غباروں اور پھولوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں رامشہ نے ہانیہ عامر کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ناصر خان جان کی ہوائی جہاز میں ملاقات؟ حقیقت جانیے
یہ ویڈیوز اور تصاویر نہ صرف مداحوں کو محظوظ کر رہی ہیں بلکہ دونوں اداکاراؤں کے درمیان گہری دوستی، خوش مزاج طبیعت اور مزاحیہ انداز کو بھی نمایاں کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کی تخلیقی اور دلکش شخصیت کو سراہتے ہوئے ان کے مواد پر مثبت ردعمل دیا ہے، جب کہ ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں اداکاراؤں کی مقبولیت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

