حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے، رانا ثناء اللہ

حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کرنا سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ ہوتا ہے، وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعت کو 3 بار مذاکرات کی دعوت دی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، مذاکرات کے لئے حامی بھرنا اپوزیشن کی صوابدید ہے۔

مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں وہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، وہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے پہیہ جام ہڑتال کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے پہیہ جام ہڑتال میں بری طرح ناکام ہو ں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان کے حوالے سے موقف انتہائی غیر ذمہ دارانہ، قابل مذمت اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp