ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

Mahathir Mohamad

کوالالمپور، ملائیشیا کے 100 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو گھر میں حادثے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مہاتیرمحمد منگل کے روز اپنے گھر میں بالکونی سے کمرے کی جانب جاتے ہوئے اچانک گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

سابق وزیراعظم کے معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ مہاتیر محمد کو ایمبولینس کے ذریعے کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔

بعد ازاں جاری ہونے والے سرکاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ گرنے کے نتیجے میں مہاتیر محمد کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے تاہم انہیں علاج اور نگرانی کے لیے چند ہفتوں تک اسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔

افغان باشندوں کی مجرمانہ سرگرمیاں، جرمنی اور ترکیہ نے ملک بدری کا عمل تیز کر دیا

واقعے کے بعد ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا ہے۔

انور ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے لیے مہاتیر محمد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور دعا ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوں۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں مختلف طبی مسائل کا سامنا کرتے رہے ہیں، گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب کے بعد انہیں شدید تھکن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس سے قبل وہ دل کے عارضے میں مبتلا رہ چکے ہیں اوربائی پاس سرجری بھی کروا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp