گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Gilgit Baltistan

گلگت بلتستان میں نگران حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گیا، جہاں نگران کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیرایڈووکیٹ نے نگران کابینہ سے حلف لیا تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، سیاسی شخصیات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

نگران کابینہ میں مجموعی طور پر 12 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں، جنہیں آئندہ عام انتخابات تک انتظامی امورچلانے اور شفاف انتخابی عمل کے لئے ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

زرعی شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعظم

حلف برداری کے موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ نگران حکومت آئین اور قانون کے مطابق غیرجانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثراقدامات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کی اولین ترجیح امن و امان کی صورتحال کو بہتربنانا، روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی اورانتخابی ضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنانا ہوگی، تاکہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp