سعودی کمپنی کی جانب سےسینکڑوں پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف

labour

سعودی کمپنی کی جانب سےسینکڑوں پاکستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین سینیٹر طلحہٰ محمود کی زیر صدارت ہوا، چیئرمین کمیٹی کا دوران اجلاس کہنا تھا کہ سعودی عرب سے امید ہے کہ ہمارے ساتھ  اچھا سلوک کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں گاڑیوں کیلئے نیا ایندھن متعارف

ایک سعودی کمپنی نے 400 پاکستانیوں کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے،اے بی وی راک نامی کمپنی نے ان پاکستانیوں کو گزشتہ ایک سال سے تنخواہ بھی نہیں دی،کمپنی نے ان تمام پاکستانیوں کے پاسپورٹ ضبط کئے ہوئے ہیں،سیکریٹری دفاع کو معاملہ کی نوعیت معلوم کر کے قائمہ کمیٹی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

چترال میں پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجوہات پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع نے بتایا کہ چترال میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن خسارے کا شکار تھا۔

خسارے میں ہونے کے باعث چترال کے لئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا،نجکاری کے بعد امید ہے چترال کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

سعودی عرب سے مزید ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

چترال میں سیاحت کا فروغ فلائٹس کی بحالی کا سبب بن سکتا ہے،وزرات دفاع اور سیاحت سے متعلق حکام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،سیاحت کا فروغ پی آئی اے کے آپریشنز میں اضافے کا باعث بنے گا۔

حکومت نے چارٹر ہیلی کاپٹرز سروس شہریوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر ہیلی پورٹس بنانے پر کام کیا جائے گا۔

سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے پی آئی اے نجکاری پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگلے 15 ماہ میں پی آئی اے میں 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی۔

عارف حبیب نے پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

ایئرکرافٹس اور وسائل کی کمی پی آئی اے کی سب سے بڑی مشکل ہے،امریکا کے روٹس بھی جلد دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp