دھرمیندرا کی دو دعائیہ تقریبات کیوں ہوئیں؟ ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی

دھرمیندرا کی دو دعائیہ تقریبات کیوں ہوئیں؟ ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے بالآخر اپنے شوہر، اداکار دھرمندر کے لیے منعقد کی گئی دو دعائیہ تقریبات کے بارے میں وضاحت فراہم کر دی ہے۔

ہیما مالنی نے حالیہ ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ دھرمندر کے انتقال کے بعد دو الگ الگ دعائیہ اجتماعات کا فیصلہ کسی اختلاف یا خاندانی تنازع کے سبب نہیں کیا گیا، بلکہ یہ مکمل طور پر ذاتی اور انتظامی نوعیت کا تھا۔

ضرار خان کی شادی: یادگار لمحات اور دلکش مناظر

اداکارہ کے مطابق ایک تقریب انہوں نے اپنے گھر پر اس لیے رکھی کیونکہ ان کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کا حلقہ محدود اور مختلف تھا، اور گھر پر تقریب رکھنا سب کے لیے زیادہ مناسب تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ تقریبات عوامی نوعیت کی ہوتی ہیں جبکہ بعض نجی، مگر دونوں کا مقصد ایک ہی ہوتا ہے، مرحوم کی یاد میں دعا کرنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا۔

اقرار الحسن کی تیسری بیوی کا پہلی اہلیہ کیلئے محبت بھرا بیان، ویڈیو وائرل

ہیما مالنی نے یہ بھی واضح کیا کہ دو اجتماعات کے انعقاد کے پیچھے کسی قسم کی خاندانی کشیدگی یا غلط فہمی شامل نہیں تھی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے معاملات میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں، کیونکہ فیصلے عموماً حالات اور سہولت کے مطابق کیے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp