ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری، منفرد اعزاز حاصل کر لیا

ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری، منفرد اعزاز حاصل کر لیا

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کر دی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں انہوں نے 105 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس اننگز میں انہوں نے ایک چھکا اور 24 چوکے بھی لگائے۔

انہوں نے شاندار سنچری اسکور کرکے اپنا نام آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں شامل کروا لیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بارہویں سنچری تھی۔ اس کے علاوہ اس سیریز میں یہ ان کی تیسری سنچری تھی۔

یہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ان کی پہلی سنچری تھی، اس اننگز کے بعد انہوں نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے، وہ آسٹریلیا کے 7 مختلف میدانوں میں ٹیسٹ سینچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں۔

اسپورٹس بورڈ کے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، وزیر کھیل پنجاب

ان سے قبل اس فہرست میں اسٹیو وا، جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp