وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہے کہ ہر صوبے کے پاس پیسے ہیں لیکن حکمرانوں میں خدمت کے عزم کا فرق ہے،پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر لگ رہا ہے۔
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام شرکا سے ملکر بہت خوشی ہوئی، جب مجھے پتہ چلا کہ آپ لوگ مجھ سے ملنا چاہ رہے تو میں نے فوری میٹنگ کرنے کا کہا،بلوچستان کے طلبا ہمارے مہمان ہیں۔
لاہور سے واپسی پر سہیل آفریدی نے مریم نواز کو خط لکھ دیا
باقی صوبوں کی نسبت پنجاب کی آبادی ملک میں سب سے زیادہ ہے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمام صوبوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ہمارے ہاں دیگر صوبوں کے بچوں کیلئے کسی قسم کا کوئی امتیازی رویہ نہیں۔

تمام صوبوں کے طلبہ کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،پنجاب کے دروازے دوسرے صوبوں کے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،پنجاب کے پاس جو پیسہ ہے وہ پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔
میں نے پنجاب بھر میں رشوت اور سفارش کا کلچر بالکل ختم کر دیا ہے،جب سے وزیراعلیٰ بنی ہوں ایک بندہ بھی سفارش پر کہیں نہیں لگا یا،ملک کا مستقبل آپ نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔
پنجاب میں دوسرے صوبوں کے بچوں سمیت 10 بچوں کی سرجری کی گئی،سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے،پنجاب میں 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کی گرفتاری مکمل کی جاتی ہے،سی سی ڈی نے پنجاب بھر میں جو کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،پنجاب میں سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا گیا،یہ بات غلط ہے کہ پنجاب کو زیادہ پیسے ملتے ہیں،پنجاب میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،تمام صوبوں کو آبادی کے لحاظ سے پیسے ملتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے اختتام پر ایک لاکھ 65 ہزار گھر تعمیر کرنے کا ہدف مکمل کر چکے ہوں گے،میں چاہتی ہوں کہ 50 لاکھ گھر تعمیر کروں مگر مالی حالات دیکھ کر فیصلے کرنے پڑتے۔
سیف سیٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جا رہا ہے،اپنی مدت کی تکمیل سے قبل پنجاب کے ہر ضلع میں دل کے اسپتال بنائیں گے،پنجاب کے مختلف اضلاع میں سڑکوں پر جدید ٹیکنالوجی والی بسز دوڑ رہی ہیں، کرایہ صرف 20 روپے ہے۔
پنجاب حکومت کا آرڈیننس معطل؛ مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر ردعمل آگیا
اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے،پنجاب میں 15 لاکھ لوگوں کیلئے ہم نے راشن کارڈ کا انتظام کیا ہے،پنجاب بھر میں مستحق افراد کو ہر مہینے 3 ہزار روپے کے راشن فی فرد کو ملتے ہیں۔

پچھلے ایک سال میں 20 ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کی گئی ہے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس بنائی گئی،پنجاب میں کرائم کی شرح 100 فیصد سے کم ہو کر 30 فیصد پر آگئی ہے۔

