اسپورٹس بورڈ کے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، وزیر کھیل پنجاب

Faisal Khokhar

وزیرکھیل پنجاب فیصل کھوکھر کی زیر صدارت اسپورٹس بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے کھلاڑیوں اور اسپورٹس افسران کے لیے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔

فیصل کھوکھرنے اعلان کیا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اور کھلاڑیوں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، 1500 کنال پرمشتمل اسپورٹس سٹی کے قیام کی جانب پیشرفت جاری ہے۔

اجلاس میں ڈیلی الاؤنس میں ریکارڈ اضافہ بھی کیا گیا، جس کے تحت کھلاڑیوں کو 2 ہزار روپے، آفیشلز کو 2 ہزار 500 روپے اور مقامی کرایہ کے لیے ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

وزیر کھیل نے یہ بھی کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔

 خیبرپختونخوا کابینہ نے اوورسیز پراپرٹیز ایکٹ 2025 کے تحت اسپیشل کورٹس کی منظوری دیدی

مزید براں وزیر کھیل نے اعلان کیا کہ پیراتھلیٹس محمد ندیم کو ایک ملین روپے کی لاگت سے مصنوعی ٹانگ لگوائی جائے گی، تاکہ ان کی صحت اور کھیل میں حصہ لینے کی صلاحیت بہتر ہو۔

اجلاس میں لیے گئے یہ فیصلے صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp