پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اورسابق رکنِ صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش وفات پا گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کل (6جنوری) بروز منگل بعد نماز ظہر گول گراؤنڈ شاد باغ میں ادا کی جائیگی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ پرویز اشرف،حسن مرتضیٰ،شہزاد سعید چیمہ ،قمر زمان کائرہ،چودھری منظوراحمد،چودھری اسلم گل،عثمان ملک،رانا عرفان اور دیگر نے ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی وفات پر انکے صاحبزادے سے تعزیت کی ہے۔

