امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ، سیکیورٹی سخت

JD Vance

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اوہائیو میں واقع نجی گھر کو نقصان پہنچنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی سروس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جے ڈی وینس اوران کے اہل خانہ گھرپرموجود نہیں تھے، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نائب امریکی صدرکی رہائشگاہ کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دیگرحصوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد کولمبین صدر نے مسلح افواج کو ہدایات جاری کر دیں

سیکیورٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ انفرادی کارروائی تھا یا اس کے پیچھے کوئی منظم منصوبہ موجود تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp