بلوچستان ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو جسٹس آف پیس دینے کا حکم معطل کر دیا

Balochistan High Court

کوئٹہ، بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کا فیصلہ، جس کے تحت انتظامیہ کو جسٹس آف پیس کا اختیار دیا گیا تھا، معطل کر دیا ہے۔

اس اختیار کے تحت کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزاوراسسٹنٹ کمشنرزکوضابطہ فوجداری کے سیکشن 22 اے اور 22 بی کے تحت عدالت کے اختیارات دیئے جانے تھے۔

بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب بلیدی ایڈووکیٹ نے اس حکومتی اقدام کو چیلنج کیا تھا، چیف جسٹس کامران ملاخیل اورجسٹس گل حسن ترین پرمشتمل ہائی کورٹ بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی۔

بینچ نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کے حکم کو تاحکم ثانی معطل کردیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انتظامیہ اس وقت جسٹس آف پیس کے اختیارات استعمال نہیں کرسکے گی۔

ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران آئینی اورقانونی پہلوؤں کو مدنظررکھتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا ہے، یہ حکم صوبے میں عدالتی نگرانی اورانتظامیہ کے اختیارات کے توازن پراثرڈال سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp