پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے سب سے پہلے بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آگیا

psl 11

پاکستان سپر لیگ (psl) کی دو نئی فرنچائزز کے لیے بولی کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، جہاں انویریکس سولر انرجی کو باضابطہ طور پر بولی دہندگان کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار دیے گئے دس بولی دہندگان میں انویریکس سولر انرجی کا نام سرفہرست ہے، جو کمپنی کے مضبوط وژن، سرمایہ کاری کے اعتماد اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہے۔

اہل فہرست میں سب سے پہلے شامل ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انویریکس مستقبل کے بڑے منصوبوں کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم ہے۔

انویریکس سولر انرجی جدید ٹیکنالوجی، پائیدار توانائی اور مضبوط قیادت کے امتزاج کے ساتھ نہ صرف توانائی کے شعبے بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کر رہی ہے۔

پی ایس ایل کی2نئی ٹیموں سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آگئی

کمپنی کا ماننا ہے کہ کرکٹ جیسے مقبول کھیل کے ذریعے مثبت قومی تشخص اور ترقیاتی پیغام کو مؤثر انداز میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر انویریکس سولر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ذاکر علی نے کہا کہ ہمیں کرکٹ اور اس کے شائقین پر مکمل یقین ہے۔ ہمارا وژن بہت سادہ مگر طاقتور ہے’’ پاکستان کو انرجائز کرنا، چاہے وہ میدان کے اندر ہو یا میدان کے باہر۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ انویریکس سولر انرجی اس وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے،’’اس ملک کے لیے جسے ہم فخر سے پاکستان کہتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کی تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جہاں حتمی فیصلے متوقع ہیں اور پی ایس ایل کے دائرۂ کار میں ایک نئے اور دلچسپ مرحلے کا آغاز ہوگا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp