امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے سخت ردعمل دیتے ہوئے مسلح افواج کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔
کولمبین صدر نے پبلک فورس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورس میں جو بھی کولمبیا کے قومی پرچم اور ملکی مفادات کو ترجیح نہیں دے گا، اسے ادارے کا حصہ نہیں رہنا چاہیے۔
صدر گوستاوو پیٹرو نے کہا کہ آئین کے مطابق پبلک فورس ملکی سلامتی، عوامی خودمختاری اور قومی دفاع کی ذمہ دار ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی بیرونی دباؤ یا مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے وینزویلا کے بعد کولمبیا میں کارروائی کا اشارہ دے دیا
کولمبین صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور منشیات سے متعلق الزامات کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام کسی بھی عدالت کے ریکارڈ میں شامل نہیں، مجھے بدنام کرنا بند کیا جائے۔

