معروف ماہرِ نجوم سامعہ خان نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے خوش آئند پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پاکستان میں کرکٹ ایک بار پھر کم بیک کرے گی اور شائقین مایوس نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق اگر ٹیم کو شکست بھی ہوئی تو وہ بھرپور مقابلہ کر کے ہارے گی۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ کا نتیجہ 16 فروری کے بعد سامنے آیا تو وہ پاکستان کے حق میں ہو سکتا ہے، تاہم اگر نتیجہ 16 فروری سے پہلے آیا تو وہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کریں گی۔
انہوں نے سیاست، شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی متعدد نمایاں شخصیات کے بارے میں پیشگوئیاں کیں، جن میں بابر اعظم بھی شامل تھے۔
سامعہ خان کے مطابق اگر بابر اعظم کی تاریخِ پیدائش درست مانی جائے تو سال 2026 ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
پاکستان کے لیے سال 2026 کیسا رہے گا؟ علم نجوم کی اہم پیشگوئیاں
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے زائچے کے مطابق ستارے انہیں محبت کی اجازت دیتے ہیں، تاہم شادی کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ ایک سال انتظار کریں کیونکہ موجودہ صورتحال سازگار نہیں۔
ماہرِ نجوم نے بابر اعظم کے ذہنی دباؤ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ بابر خود پر اتنا دباؤ کیوں لیتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر بابر اعظم کاؤنسلنگ کروائیں تو وہ زیادہ پُراعتماد انداز میں کھیل سکتے ہیں۔

