دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں، بھارت کے خلاف سراپا احتجاج

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں، بھارت کے خلاف سراپا احتجاج

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں، وہ بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

شدید سردی کے باوجود مظفرآباد آزاد کشمیر میں آزادی چوک پر رات کو مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور بھارت نے 5 جنوری 1949ء کو کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت یعنی رائے شماری کی قرارداد منظور کی تھی۔

اسی تناظر میں ہر سال کشمیری پانچ جنوری کو یوم حق خود ارادیت مناتے ہیں اور بھارت کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت نے عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔

پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ، خطے سمیت دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر اتفاق

انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، کشمیریوں کا ہرسال اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کو یاد دلانا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو نظر انداز نہ کریں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp