ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم، میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج

weather

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات کے دوران شدید سردی پڑ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا خدشہ ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے متعدد اضلاع میں دھند چھائی رہی جس سے حدِ نگاہ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں پارہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

شدید سردی، کراچی والے تیاری کر لیں، موسم کے بارے میں اہم پیشگوئی

گوپس اور قلات میں منفی 5، اسکردو اور استور میں منفی 4 جبکہ پاراچنار، مالم جبہ اور ہنزہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام، کوئٹہ اور راولاکوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید سردی اور دھند کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp