کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی،پبلک مقامات پر ہر قسم کے اجتماعات اور جلسوں پر بھی پابند ی ہوگی۔
شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ، تمام داخلی و خارجی راستے بند
کسی ایک جگہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی ،موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد ہوگی ،خواتین اور بچوں کو استشنیٰ حاصل ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں دفعہ 144 کا اطلاق 31 جنوری 2026تک ہوگا۔

