ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل ہونے کا امکان

Bangladesh Cricket

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پرغورکررہی ہے، جس کے نتیجے میں میچزبھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کرائے جا سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا اجلاس اتوارکی چھٹی کے باعث منعقد نہیں ہوسکا، تاہم امکان ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران اجلاس بلا کراہم فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارتی کانگریس رہنما نے بنگلہ دیشی حکومت کے فیصلے کی حمایت کر دی

رپورٹس کے مطابق اگردرخواست منظور ہوجاتی ہے تو بنگلہ دیش کے میچز سری لنکا منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز بھارت میں ہی شیڈول ہیں تاہم سیکیورٹی اوردیگرانتظامی امورکے پیش نظرشیڈول میں تبدیلی کا امکان رد نہیں کیا جا رہا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اورجلد حتمی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp