پاک چین وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں تقریبات شایان شان انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات ہوئی ، پاک چین وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کی اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی ، سی پیک، تجارت، کثیر الجہتی تعاون اور عوامی روابط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے
پاک چین وزرائے خارجہ نے موسموں کے گرم و سرد سے بے نیاز اسٹریٹیجک شراکت داری کو اجاگر کیا،پاکستان اور چین کی جانب سے علاقائی امن ،استحکام اور خوشحالی کیلئے دوستی کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں جانب سے دو طرفہ اور کثیر ملکی فورمز پر کوآرڈی نیشن کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا،یاد رہےاسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر پاک چین اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے اجلاس کیلئے بیجنگ کے دورے پر ہیں۔

