کرک غنڈی میر خان خیل کے علاقہ جنگڑ خیل میں دو فریقین کے مابین شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹر وردہ کے قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ
پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سہیل،واحد اللہ،کاشف،گوہر کے نام سے ہوئی،قتل ہونے والوں میں پشاور سے آیا مہمان بھی شامل ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

