وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز ماہر امراض چشم، ڈاکٹر پرامیلا لا ل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر پرامیلا ل نے زندگی بھر امراض چشم کے شعبے میں خدمات انجام دیں اورلاکھوں غریب مریضوں کو آنکھوں کا سستا اورمعیاری علاج فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ ڈاکٹر پرامیلا ل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کا بنیادی مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے، رانا ثنا اللہ
انہوں نے کہا کہ امراض چشم کے شعبے میں غریب عوام کے لئے ان کی نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی خدمات سے آنے والی نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی۔
شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

