کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد نالے میں گر گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم، وہیکل اور تربیت یافتہ غوطہ خور جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔
کراچی میں ایک اور بچہ مین ہول میں گرکرجاں بحق
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام 5 افراد کو نالے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

