پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹراورمشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کا بنیادی منشور خدمت کی سیاست ہے، جس کی بنیاد میاں نواز شریف نے 40 سال قبل رکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سیاست میں خدمت، ترقی اور عوامی فلاح کا کلچر متعارف کروایا اور فیصل آباد میں چلڈرن ہسپتال، یونیورسٹیز اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس کا عملی ثبوت ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ الیکشن میں ہارنے کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھی جا رہی ہے، اور پارٹی کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ بلا تفریق عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین نے سوشل میڈیا پر نفرت، گالی گلوچ اور جھوٹے مقدمات کے ذریعے سیاسی انتقام کو فروغ دیا، جس سے بچوں میں نفرت اور مخالفین کے خلاف نعرے لگانے کا کلچر پیدا ہوا۔
خود رانا ثنا اللہ نے بھی ایک جھوٹے مقدمے کا سامنا کیا جس کی سزا موت تھی، لیکن صبر اور قانون پر یقین رکھتے ہوئے چھ سے سات ماہ جیل میں رہنے کے باوجود مشکلات کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ مکافاتِ عمل ایک حقیقت ہے اور غلط کام کرنے والوں کو انجام بھگتنا پڑتا ہے، سزا پانے والوں کو مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے۔
مسلم لیگ (ن) مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کا ایجنڈا نہیں رکھتی اور سب کی بات یکساں توجہ سے سنی جاتی ہے، چاہے وہ ساتھی، ووٹر یا مخالف ہو۔
سیاسی بحران ٹلے گا تو معاشی بحران بھی ٹل جائے گا، مولا بخش چانڈیو
انہوں نے ملک میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اس کی ہوا نہیں دینی چاہیے، معاشی حالات اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکلنے کی صورتحال پر بھی اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پہلے سے شروع کر دیے گئے ہیں۔
سنیٹر رانا ثنا اللہ نے زور دیا کہ محاذ آرائی ہمارا راستہ نہیں، بات چیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور تشدد یا ہڑتال کی سیاست بری طرح ناکام ہو گی۔
پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی، اس لیے ہر شہری اور سیاسی جماعت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی کے ساتھ ووٹ نہ دینے پر انتقامی کارروائی نہیں ہوگی اور خدمت کا معیاراتنا بلند ہونا چاہیے کہ عوام خود کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں۔

