یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی، فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل

Greece

یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر اچانک پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایتھنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر سے اندرون و بیرون ملک جانے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یونانی ایئر ٹریفک کنٹرول کے ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی سامنے آئی، جس کے بعد طیاروں کی آمد و رفت کو حفاظتی بنیادوں پر روک دیا گیا۔

ایئرپورٹس پر موجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی مسافر طویل انتظار کے بعد بھی روانگی سے قاصر ہیں جبکہ متعدد غیر ملکی سیاح بھی پھنس گئے ہیں۔

امریکا نے افغان جنگ میں کھربوں ڈالر ڈبوئے؛ امریکی انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

یونانی حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین ریڈیو سسٹم کی خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں اور صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

فضائی کمپنیوں نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پروازوں کا اسٹیٹس ضرور چیک کریں، جبکہ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp