وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ وینزویلا کے دفاع کیلئے تیار ہیں، کسی ملک کی کالونی نہیں بنیں گے۔
امریکی حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد ڈیلسی روڈریگز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر مادورو کو اغوا کیا گیا ہے، نکولس مادورو ہی وینزویلا کے صدر ہیں، ملک کے دفاع کے لئے عوام صبر اور اتحاد سے کام لیں۔
وینزویلا کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی کارروائی کے بعد ہم وینزویلا کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے تیار ہیں۔
وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ کو کہاں سے پکڑا؟ ٹرمپ نے آپریشن کی تفصیلات بتا دیں
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کو ہم چلائیں گے۔

