سابق کپتان وسیم اکرم (waseem akram)کو سال نو پر پاکستانیوں کو دئیے گئے مشورے ’’ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں‘‘ پر شدید تنقید کے بعد معذرت کرنا پڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وسیم اکرم پر پاکستانیوں کو ’’ڈنگر‘‘ کہنے پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔
حالیہ تنقید کے بعد وسیم اکرم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے اپنے سابقہ بیان پر اُن لوگوں سے معذرت کی ہے جنھیں اُن کے الفاظ برے لگے۔
– Koray log, I want answers!!!#StayHealthy #ExerciseDaily pic.twitter.com/AYOnUw3dfd
— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 3, 2026
ساتھ ہی وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ ہماری باتیں پکڑ لیتے ہیں، خامیاں نکالنا جانتے ہیں لیکن جو اصل پیغام ہے اس پر دھیان نہیں دیتے۔
سابق کپتان اپنے سابقہ بیان کا الگ ورژن پیش کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہے اور یہ بھی کہا کہ سچی بات ہمیشہ کڑوی لگتی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ آپ کو ہدایت دے۔
یاد رہے وسیم اکرم نے پاکستانیوں کو بے حساب اور بے وجہ کھانے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

