200 کلو چرس چوہے کھا گئے، ثبوت ختم ہونے پر ملزم رہا

200 کلو چرس چوہے کھا گئے، ثبوت ختم ہونے پر ملزم رہا

بھارت میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق ایک مقدمہ اس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گیا جب عدالت کو بتایا گیا کہ ضبط کی گئی بھاری مقدار میں چرس گودام میں موجود چوہے کھا گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کیس ریاست جھارکھنڈ میں درج کیا گیا تھا، جہاں پولیس نے 2022 میں قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کو روک کر اس میں چھپائی گئی بڑی مقدار میں چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکی خاتون نے چھوٹی سی غلطی سے کروڑوں جیت لیے

پولیس کے مطابق ضبط شدہ منشیات کا وزن تقریباً 200 کلوگرام تھا، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی تھی۔ تاہم عدالتی کارروائی کے دوران پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ ضبط شدہ چرس کو گودام میں رکھا گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر چرس چوہے کھا گئے، جس کے باعث ثبوت پیش کرنا ممکن نہ رہا۔

عدالت نے اس وضاحت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ شواہد کے بغیر کسی ملزم کو سزا دینا قانون کے منافی ہے۔ جج نے کہا کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات کی حفاظت میں ناکامی کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے، جس کے بعد ملزم کو بری کر دیا گیا۔

آنکھوں کے معمولی مرض سے پیدا ہونیوالی خطرناک بیماری

اس فیصلے کے بعد بھارتی پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ ماہرین اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک سنگین سوال قرار دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp