پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔
پاکستان نے بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورکس کی خفیہ معاونت کے سامنے آنے والے واقعات پراظہار تشویش کیا ہے۔
پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک بار پھر اپنی تشویشناک کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں۔
بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں علاقائی عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں، پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کے فروغ میں بھارتی دستاویزی کردار سے دنیا آگاہ ہے، کلبھوشن یادیو کیس پاکستان کے خلاف منظم اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی ماورائے سرحد قتل اور پراکسی عناصر کے ذریعے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں تشویشناک ہیں، بھارتی طرزِ عمل ہندوتوا کی انتہا پسندانہ نظریہ اور پرتشدد حامیوں سے مطابقت رکھتا ہے۔
جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر جو مقام ملا وہ پہلے کبھی نہیں ملا، رضوان سعید شیخ
بھارت کشمیر پر فوجی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، پاکستان کشمیری عوام کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
سندھ طاس معاہدہ نیک نیتی سے بھاری قیمت ادا کر کے طے پایا تھا، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچے گا، پاکستان معاہدے کے تحت جائز حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

