پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لئے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھیج دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی ناموں کی ڈیڈ لائن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نام آئی سی سی کو بھجوائے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ 31 جنوری سے پہلے تک ناموں میں تبدیلی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر کر سکتا ہے، اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہو گا۔
ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی بھجوائے گئے ہیں، پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کے حتمی اعلان کا ارادہ رکھتا ہے۔
ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ دورہ سری لنکا کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز شامل ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈنے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان کردیا
محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

