بھارت میں امریکی ایچ ون بی ویزوں کی فروخت کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

بھارت میں امریکی ایچ ون بی ویزوں کی فروخت کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

بھارت میں امریکی ایچ ون بی ویزوں کی جعلی ڈگریوں اور رشوت کے ذریعے فروخت جاری ہے۔

کیرالا پولیس نے منظم نیٹ ورک کے 100 کروڑ روپے مالیت کے متعدد افراد گرفتارکر لیے ہیں، اس نیٹ ورک نے پورے بھارت میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں فراہم کیں۔

بھارتی جریدے کمیون کی رپورٹ کے مطابق 22 جامعات کے ایک لاکھ سے زائد جعلی سرٹیفکیٹ برآمد، مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارت میں 36 ہزارسے زائد جعلی ڈگریاں فروختہ ہوئیں، روزانہ 200 سے زائد ایچ بی ون ویزے جاری کئے گئے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی ویزا فراڈ نیٹ ورک میڈیکل، نرسنگ اور انجینئرنگ شعبوں میں سرگرم ہے۔ امریکی سینٹر فار امیگریشن اسٹڈیز کی جانب سے بھارت میں ویزا فراڈ کو بڑا دھوکہ قرار دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر سی آئی ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کی پشت پناہی سے جعلی ویزا اور ڈگری نیٹ ورک جاری ہے، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتکار مہوش صدیقی نے چنئی قونصل خانہ کو ایچ ون بی ویزا فراڈ کا بڑا مرکز قرار دیا ہے۔

نیو یارک کے نئے میئر زہران ممدانی کا دفتر سنبھالنے کے پہلے ہی روز بڑا فیصلہ

بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جعلی ڈگری، بینک اسٹیٹمنٹ، پیدائش اورشادی کے سرٹیفکیٹ بھارت میں فروخت ہورہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp