ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہونڈا سوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی ریٹیل قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ہونڈا سوک نے چند دن قبل فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں تمام ویرئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو بطور اسٹینڈرڈ فیچر شامل کیا گیا ہے۔

اس میں فرنٹ گرل کے نئے ڈیزائن سمیت کئی دیگر تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، کمپنی کی جانب سے اس قبل گاڑی کی بکنگ کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

نئے سال کے موقع پر یکم جنوری سے اپڈیٹڈ سِوک فیس لفٹ کی باضابطہ تعارفی ایکس فیکٹری قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔

پاکستان میں ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ کی قیمت 84,99,000 روپے مقرر کی گئی ہے، ہونڈا سِوک اورئیل کی قیمت 88,34,000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہونڈا سِوک آر ایس کی قیمت ایک کروڑ ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

سال 2026: ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت سامنے آ گئی

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں تعارفی ہیں جو محدود مدت کیلئے برقرار رہیں گی، اس کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp