کراچی، بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی کی اہم ملاقاتیں

Bilawal Bhutto

کراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے بلاول ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو صوبے کی انتظامی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی معاملات پر جامع بریفنگ دی۔

آئی جی سندھ

انہوں نے صوبائی حکومت کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب سندھ کے نئے آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور پولیسنگ کے حوالے سے اپنے مجوزہ لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں وخواتین پر تشدد کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے بتایا کہ جرائم کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور پولیس اصلاحات کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ملاقاتوں میں صوبے میں بہتر حکمرانی، عوامی مسائل کے حل اور امن و امان کے قیام کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp