این ڈی ایم اے کا آئندہ تین روز کیلئے ملک میں شدید دھند کا الرٹ جاری

NDMA

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ تین روز کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں اورساہیوال میں شدید دھند چھانے کا امکان ہے جس کے باعث حدِ نگاہ نمایاں طور پرکم ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، وہاڑی اور اوکاڑہ میں بھی شدید دھند متوقع ہے جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں خصوصاً سکھراورگردونواح میں بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی رات اورعلی الصبح شدید دھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے سے ٹریفک حادثات کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، اس لیے شہری غیر ضروری سفرسے گریزکریں۔

شدید دھند کے باعث ملک کی اہم موٹرویز بند

اتھارٹی نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشگی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اورمتعلقہ اداروں کو بروقت معلومات دی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثراندازمیں نمٹا جا سکے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم اور ٹریفک سے متعلق جاری ہدایات پرعمل کریں اوراحتیاطی تدابیر کو ترجیح دیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp