کراچی میں 13 سالہ بچی کے روڈ حادثے اور ٹنڈوالہ یار میں بچی کی ہلاکت کے واقعات پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں اور خواتین پرتشدد ناقابل برداشت ہے اورمتاثرہ خاندانوں کوانصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ صرف رپورٹ پراکتفا نہیں کیا جائے گا بلکہ اصل وجوہات سامنے لائی جائیں گی اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں، مجرموں کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔
کراچی دورے کا پلان تیار کررہے،کابینہ میں توسیع جلد ہوگی، سہیل آفریدی
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بچوں کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور پولیس اور متعلقہ ادارے تحقیقات میں مکمل شفافیت اور تیز رفتاری سے کام کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے اقدامات کا مقصد معاشرے میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ایسے افسوسناک واقعات کے تدارک کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہے۔

