شدید دھند کے باعث ملک کی اہم موٹرویز بند

Fog

دھند کا راج


لاہور، شدید دھند کے باعث ملک کی مختلف موٹرویز پر ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور۔سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، جبکہ لاہور۔ملتان موٹروے ایم 3 پر بھی حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک روک دی گئی ہے۔

اسی طرح پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے ایم 4 اور سکھر ملتان موٹروے ایم 5 کو بھی شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری اور غیر ضروری اوورٹیکنگ خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رفتار کم رکھیں اور محفوظ فاصلے کا خیال رکھیں۔

سال 2026 کا پہلا سپر مون کب نظر آئیگا؟سپارکو نے بتا دیا

موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی موٹرویزکو مرحلہ وارکھول دیا جائے گا۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تازہ صورتحال جاننے کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن یا سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رابطے میں رہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp