آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے عالمی شہرت یافتہ معروف کرکٹر و فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی ملاقات ہوئی ۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں شاہنواز دھانی نے جاوید عالم اوڈھو کو انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر، جاوید عالم اوڈھو قائم مقام پولیس سربراہ مقرر
ملاقات کے دوران شاہنواز دھانی نے آئی جی سندھ کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شاہنواز دھانی کی قومی و بین الاقوامی کرکٹ میں کارکردگی کو سراہا۔

