کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
سونا، اسٹاک مارکیٹ یا پلاٹ،کن پاکستانی سرمایہ کاروں کو 2025 میں زیادہ فائدہ ہوا؟
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

