حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام تک پہنچایا، وزیراعظم

Federal Cabinet

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کابینہ اراکین کو نئے سال کی مبارکباد دی اور حکومت کی معاشی و اصلاحاتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی شفاف نجکاری کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا عمل حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں اضافہ خوش آئند ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام تک پہنچایا، اب ہدف پائیدار ترقی اور عوامی ریلیف ہے۔

پی ٹی آئی سے جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، بلیک میلنگ نہیں چلے گی ، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دونوں برادر

اسلامی ممالک کے ساتھ معاشی و اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

کابینہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 3 اور 30 دسمبر کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp