پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے آٹوگراف لینے کے دوران بچوں کو دھکے دینے والے بڑوں پر برہمی کا اظہار کیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب بابراعظم باؤنڈری کے قریب شائقین سے مل رہے تھے اور آٹوگراف دے رہے تھے۔
موقع پر موجود بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد بابر سے آٹوگراف لینے کے لیے جوتے، ٹوپیاں، پوسٹرز اور موبائل فون آگے بڑھا رہی تھی۔
View this post on Instagram
اس دوران سامنے موجود بچوں کو پیچھے سے بعض بڑوں کی جانب سے دھکے دیے گئے تاکہ وہ پہلے آٹوگراف حاصل کرسکیں۔
صورت حال دیکھ کر بابر اعظم نے اونچی آواز میں بڑوں کو کہا کہ پیچھے ہو جاؤ تاکہ پہلے بچے آٹوگراف لے سکیں۔ یہ دیکھ کر بچے، جو بابر بابر کی آوازیں لگا رہے تھے، خوش ہو گئے۔ بابر کے اس اقدام کو شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

