فلسطینی پرچم والا ہیلمٹ کیوں پہنا؟ مسلم کرکٹر پر پابندی، پولیس کیس


فاشسٹ مودی کی کشمیری مسلمانوں سے دشمنی اب کرکٹ کے میدان تک بھی پہنچ گئی ہے۔

تازہ واقعہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے کرکٹر فرقان بھٹ کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران اپنے ہیلمٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر پولیس نے طلب کر لیا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب جموں میں کھیلی جانے والی جموں و کشمیر چیمپئنز لیگ کے ایک میچ کے دوران فرقان بھٹ کے ہیلمٹ پر فلسطینی پرچم کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ویڈیوز سامنے آتے ہی بھارتی  پولیس نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کرکٹر اور ٹورنامنٹ کے منتظمین سے وضاحت طلب کر لی۔

جموں پولیس کے مطابق ایک کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے ایک منتظم کو فلسطینی پرچم کے استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ یہ اقدام کس نیت سے کیا گیا اور آیا اس کے پیچھے کوئی سیاسی محرک موجود تھا یا نہیں۔

ادھر جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس معاملے سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر چیمپئنز لیگ کوئی سرکاری یا منظور شدہ ٹورنامنٹ نہیں اور فرقان بھٹ کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فلسطینی پرچم بلے پر کیوں لگایا ؟ اعظم خان پر جرمانہ عائد

دوسری جانب بی جے پی کے رکن اسمبلی آر ایس پٹھانیا نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے فرقان بھٹ اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں علیحدگی پسندی یا سیاسی علامتوں کی کوئی گنجائش نہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp