وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس ہوا،اجلاس کوپیٹرولیم اورگیس سیکٹر کے روڈ میپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے،دریافت ذخائر سے یومیہ4ہزار100بیرل تیل نکالا جاسکے گا۔
ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
شیوا گیس فیلڈ اوربٹانی گیس فیلڈ کیلئے پائپ لائنز کو کمیشن کیا جاچکاہے،کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن پر کام جاری ہے۔جون 2026تک 3لاکھ 50ہزارآرایل این جی کنکشنز کاٹارگٹ مکمل کرلیاجائےگا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے تیل وگیس سپلائی چین کوترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے سمگلنگ کی روک تھام ہوسکے گی،قومی خزانے کوفائدہ پہنچےگا۔تیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

