امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک خاندان کو اپنے گھر کے عقب میں واقع سوئمنگ پول سے آدھی رات کو ایک بڑے مگرمچھ کو نکالنے کے لیے حکام کو بلانا پڑا۔
راب ایمہوف کے مطابق ان کی بیوی نے رات ایک بجے اپنے کتے کو باہر چھوڑا تو پول سے عجیب وغریب آوازیں آئیں، جب اہل خانہ نے باہر دیکھا تو پانی میں ایک مگرمچھ اوپر نیچے غوطے لگا رہا تھا۔
کولیئر کاؤنٹی حکام کو نان ایمرجنسی لائن پراطلاع دی گئی، جس پر ایک ٹریپر دس منٹ میں پہنچ گیا، مگرمچھ نے مزاحمت کی لیکن اسے بے ہوش کرنے کے بعد پکڑ کر ناپا گیا، جس کی لمبائی آٹھ فٹ تھی۔
اب پیاز آنسو بہائے بغیر کاٹیں: سائنسی دلچسپ طریقہ دریافت
اہل خانہ نے واقعے پر حیرت کا اظہار کیا اور حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ انتہائی خطرناک مگرمچھ تھا۔

