سبی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی

Sibi Blast

بلوچستان کے شہرسبی میں چینک چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فوری طورپردھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

حکام نے علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے ہیں اورعوام سے کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں دھماکہ، 40 افراد ہلاک

دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp