گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان اسمبلی، الیکشن کمیشن کی آخری مہلت 15 جنوری

Election Commission

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 دسمبر تک جمع نہ کرائے گئے اثاثوں کے گوشوارے 15 جنوری تک جمع کرائیں۔

مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ رکن کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام شفافیت اور احتساب کے فروغ کے لیے ضروری ہے تاکہ ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات وقت پر فراہم ہوں۔

گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی فہرست جاری

اس سلسلے میں کمیٹیوں اور متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp