لاہور، پرو ہاکی لیگ کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیم منیجر انجم سعید شامل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دورہ ارجنٹینا کے دوران جہاز میں سگریٹ نوشی کے باعث انہیں آف لوڈ کیا گیا تھا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 5 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس کی کمانڈ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان انجام دیں گے۔
پرولیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم 10 سے 15 فروری تک ہوبارٹ آسٹریلیا میں میچزکھیلے گی، جہاں پاکستان گروپ میں میزبان آسٹریلیا اورجرمنی کے ساتھ شامل ہے۔
انگلینڈ کی 14 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں فتح، وائٹ واش سے بھی بچ گیا
ذرائع کے مطابق ٹیم منیجرانجم سعید کی غیرموجودگی میں ہیڈ کوچ طاہرزمان تربیتی کیمپ اوردورہ آسٹریلیا کی مینجمنٹ خود سنبھالیں گے۔
اس فیصلے سے ٹیم کی تیاری اورانتظامی امورپرخصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے دوسرے مرحلے میں بہترین کارکردگی دکھا سکے۔

